13 جولائی 2012 - 19:30

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا دشمن منفی تبلیغات کے ذریعے مسلمانوں میں شبہات ایجاد کرنا چاہتا ہے ۔

ابنا: شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے گذشتہ روز مشھد مقدس میں دینی مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں جبر نامی کوئی چیز نہیں ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کو اسلام اور مکتب اہل بیت (ع) کی پیاس ہے اور اسلام کے خلاف دشمن کے منفی پراپیگنڈوں کے باوجود روز بروز دنیا میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا دینی مبلغین کو قرآن، احادیث اور نہج البلاغہ سے استفادہ کرنا چاہیے اور لوگوں کے دینی شبہات کا بصیرت سے جواب دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغ دین اور انسانوں کی حمایت کا کام بہت بڑی نعمت ہے ۔ موجودہ دور میں مبلغین کی اہمیت دیگر ادوار سے کہیں زیادہ ہے۔

.....

/169